حنا جاوید کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

حنا جاوید کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
کیپشن: حنا جاوید کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں قتل ہونے والی 45 سالہ حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں گردن کی ہڈی ٹوٹنے سمیت جسم پر متعدد زخموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، جبکہ پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخموں کے نشانات پائے گئے۔ رپورٹ میں دل کے گرد خون جمع ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کا پوسٹ مارٹم موت کے تقریباً 12 گھنٹے بعد ڈاکٹر ماریا خالد نے کیا۔ مقتولہ کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرکے مزید تجزیے کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم میں موت کی واضح وجہ سامنے نہ آنے پر مزید فرانزک تجزیے کے لیے لاش سے حاصل کیے گئے سیمپلز بھی لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

پولیس نے قتل کے شبہ میں مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک سیمپلز لیڈی کانسٹیبل رافعہ تبسم نے وصول کیے۔ حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں ان کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News