(ویب ڈیسک) جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی) نے امیر معصب اور امیر فتح کو گنہگار قرار دے دیا۔
خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا معاملہ، جے آئی ٹی نے امیر معصب اور امیر فتح کو گنہگار قرار دے دیا۔
جاوید بٹ کے قتل کی جے آئی ٹی ایس پی صدر انوسٹی گیشن کی سربراہی میں کام کررہی ہے۔ جے آئی ٹی میں ایس پی صدر انوسٹی گیشن میاں معظم ، ڈی ایس پی اچھرہ قمرعباس اور انوسٹی گیشن رائیونڈ شاہزیب بھی شامل ہیں ۔
ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق جاوید بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی میں امیر معصب کے ساتھ امیر فتح شامل ہے،مقدمہ میں ایک ملزم عارف بھٹی تاحال منظر عام سے غائب ہے۔
جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر معصب کے شوٹرز کو ٹاسک دیتے وقت امیر فتح بھی موجود تھا۔
امیر فتح نے گرفتاری سے بچنے کےلیے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق مقدمہ میں امیر معصب کی ضمانت کنفرم ہوچکی ہے جبکہ امیر فتح 24 دسمبر تک ضمانت پرہیں،پولیس کی جانب سےعدالت کو امیر فتح کی ضمانت خارج کی درخواست کی جائیگی۔