جاوید بٹ قتل کیس: مرکزی ملزم کے گھر چھاپہ، تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا

جاوید بٹ قتل کیس: مرکزی ملزم کے گھر چھاپہ، تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا

ویب ڈیسک:لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر میں پولیس کا چھاپہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کے گھر رنگ محل میں ریڈ کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امیر فتح اہلخانہ سمیت گھر سے روپوش تھا، گھر کو تالے لگا کر ملزم اہلخانہ سمیت فرار ہو چکا تھا۔

جوائیٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح  کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا، ملازمین سے مرکزی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

عدالت نے امیر فتح کی ضمانت آج خارج کر دی تھی، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کو اپنی تفتیش میں گہنگار قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ جاوید بٹ کو گزشتہ سال مال روڈ پر موٹرسائیکل سوار وں نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

Watch Live Public News