ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جرمن اسکول کے قریب الماری کے اندر ڈرم سے تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن میں رشتے دار نے بیوی سے تعلقات کی بنا پر حسن شاہ نامی شخص کو قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپا کر ٹھکانے لگا دی تھی۔ پولیس نے سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عمیر اور بلال نامی دو ملزمان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول حسن شاہ کو رشتے دار رب نواز نے بیوی سے ناجائز تعلقات کی بنیاد پر قتل کیا اور لاش کو الماری کے اندر ڈرم میں رکھ کر جرمن اسکول تک پہنچایا۔ گرفتار ملزمان کو تکنیکی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔