اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سرپلس حاصل ہوا، اسٹیٹ بینک

اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سرپلس حاصل ہوا، اسٹیٹ بینک
کیپشن: اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سرپلس حاصل ہوا، اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر۔ برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ لگاتار 3 ماہ سرپلس ریکارڈ ہوگیا۔ اکتوبر 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ میں ماہانہ 306 فیصد کی بہتری ہوئی۔ اکتوبر 2024ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 34.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 8.6 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 28.7 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔ مالی سال 25ء کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 21.8 کروڑ ڈالر سرپلس ہوا۔ مالی سال 24ء کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 53 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ملکی برآمدات میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ ترسیلاتِ زر مرکزی بینک کے تخمینے سے زائد ریکارڈ ہورہی ہیں۔ پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی واقع ہورہی ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے انفلوز 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News