سکول کھل گئے ٗ تعلیمی سرگرمیاں شروع

سکول کھل گئے ٗ تعلیمی سرگرمیاں شروع
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب کے 13 اضلاع میں آج تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کلاسز ہوئی ٗ سکول کورونا کی وجہ سے بند رہنے کے بعد کھولے گئے ہیں جس سلسلہ میں آج پہلے دن صرف نہم ٗ دہم جبکہ کالجز میں پہلے اور دوسرے سال کلاسز لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 13 اضلاع کے تعلیمی ادارے کھل گئے ٗصرف نہم، دہم اور گیارہویں بارہویں کی کلاسز کھولی گئیں۔تمام طالب علم اور اساتذہ سخت ایس او پیز کے تحت اسکول پہنچے ٗسرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی دو روز کلاسسز ہونگی۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پیر اور جمعرات کوکلاسزلگانے کی اجازت ہوگی۔ لاہور سمیت دیگر تیرہ اضلاع میں فیصل آباد، ملتان، روالپنڈی،گجرانوالہ، گجرات، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ اور ڈی جی خان شامل ہے۔پہلی سے آٹھویں جماعت کو پہلے ہی چھٹیاں دی جاچکی ہے۔

Watch Live Public News