اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ کے دوران سعودی فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
سعودی سفیر سعید نواف المالکی نے وزیر اعظم عمران کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ کریں گے۔
قبل ازیں سعودی مکتب الدعوة کے زیر اہتمام تقسیم راشن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سعودی سفیر سعید نواف المالکی نے شرکت کی۔ اس موقع پر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحفے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 3 ہزار پیکجز اسلام آباد میں تقسیم ہوں گے۔ بڑی تعداد میں رمضان پیکجز، کوئٹہ، کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں بھیجے جا چکے ہیں۔