اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات کے لیے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کے ٹاسک دیا گیا تھا۔ جس پر جہانگیر ترین نے اپنا دے دیا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں اور میرے گروپ کے ارکان اسمبلی صرف وزیراعظم ہی سے ملاقات کریں گے۔ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہو گی۔ ہم اپنا مؤقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے۔