نواز شریف کےسمدھی آصف بیگ مرزا کی نماز جنازہ ادا،سپردخاک کردیا گیا

نواز شریف کےسمدھی آصف بیگ مرزا کی نماز جنازہ ادا،سپردخاک کردیا گیا
کیپشن: نوازشریف کو بڑاصدمہ،قریبی رشتہ دارانتقال کرگئے

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے سمدھی آصف بیگ مرزا کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ایچ بلاک کی جامع مسجد میں ادا،سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں نواز شریف اور کیپٹن ر محمد صفدر سمیت دیگر عزیز و اقارب شریک ہوئے،نواز شریف نے مرحوم کی میت کو کندھا دیا،مرحوم آصف بیگ مرزا کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی گئی۔

قبل ازیں خاندانی ذرائع  کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے سمدھی مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے ہیں۔مرزا آصف بیگ کافی عرصے سے علیل اور اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مرزا آصف بیگ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے سسر تھے،میاں نواز شریف اکثر و پیشتر مرزا آصف بیگ کی عیادت کرنے کے لئے اتفاق ہسپتال جایا کرتے تھے۔

Watch Live Public News