این اے 193 ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

این اے 193 ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 193 راجن پور ون سے نوجوان عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جعفر خان لغاری کی دسمبر 2022ء میں وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی عوامی بہبود اور زراعت کے شعبےکیلئے کام کی بنیاد پر کیا گیا ہے ، تعلیم مکمل کرنے کے بعد عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے ہیں کہ جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی ہے ۔ عمار لغاری نے راجن پور اور ڈی جی خان میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی کام کیا ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں آگے لانے کی سوچ کے تحت عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔