تائیوان میں لوگوں کے نام بدلنے کی وجہ سامنے آ گئی

تائیوان میں لوگوں کے نام بدلنے کی وجہ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک: تائیوان میں ایک مچھلی نے پورے ملک کو مصیبت میں ڈال رکھا ہے۔ یہ مچھلی کا قصہ کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ سے سیکڑوں لوگ نے نام بدلنے کے لیے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ انتی درخواستوں کے بعد حکومتی عہدیدار سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ وہاں پر موجود ہے ایک معروف ریستوران نے رواں ہفتے ایک آفر لگائی کہ جو بندہ اپنے نام تبدیل کر لیے گا، اس کو سوشی ڈش مفت میں دی جائے گی۔ تائیوان میں سوشی ڈش مہنگی اور اچھی ڈش کے طور پر مشہور ہے۔

جس کو مفت میں کھانے کے لیے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد لوگ اپنا نام بدل چکے ہیں جبکہ مزید درخواستیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ متعلقہ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ محض ایک کھانے کے لیے اپنا نام تبدیل کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے بلکہ وقت کا ضیاع ہے۔ لہذا اس حرکت سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ تائیوان کے قوانین میں تین بار نام تبدیل کرنے کی اجازت ہے جبکہ ریستوران کی آفر کے مطابق اپنے نام میں سالیمون کا اضافہ کرنے پر وہ آفر حاصل کی جا سکے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔