حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: Government claims fell flat, large rise in the price of flour

ویب ڈیسک: (حیدر منیر) وزیر خوراک بلال یاسین کا آٹے کی قیمت میں اضافہ نا ہونے کا دعویٰ غلط نکلا۔ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آٹے کے بیس کلو تھیلا میں دو سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کریانہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق بیس کلو تھیلے کا ریٹ 1550 سے 1750 ہوگیا۔ اسی طرح فائن میدہ کے تھیلے میں بھی 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 50 کلو تھیلے کی نئی قیمت 7 ہزار سے بڑھ کر 7300 روپے ہوگئی ہے۔ 

کریانہ ایسوسی ایشن نے مزید بری خبر دیتے ہوئے آئندہ ہفتے قیمتوں میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ خوراک کا دعویٰ ہے کہ قیمتیں مستحکم ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ترجمان محکمہ خوراک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آٹے اور گندم کی مصنوعی قیمتیں بڑھانے والے مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گراں فروشی کی نیت سے ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کی وافر پیداوار کا فائدہ عوام کو براہ راست پہنچایا جا رہا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کی حکومت پنجاب کو بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر