کراچی ( پبلک نیوز) اکتوبر 2020 کے مقابلے اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 53 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1ارب 66 کروڑ ڈالر۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکانوٹ خسارہ 1ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔ اکتوبر 2020 میں کرنٹ اکاونٹ 1ارب 13 کروڑ ڈالر تھا۔ درآمدات میں اضافے پر تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا۔ بلند توانائی کی قیمت کی وجہ سے درآمدی بل میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 4 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 5 ارب 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال 4 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔ اسٹیٹ بینک کی مطابق گزشتہ پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد مہنگائی کا دباو خاصا بڑھ چکا ہے۔ اگست میں مہنگائی کی شرض 8.4 فیصد سے بڑھ کر ستمبرمیں ہوگئی تھی۔ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تک پہنچ گئی۔ توانائی کی بلند لاگت بھی مہنگائی کی وجہ بنی ہے۔ گزشتہ دو مہینوں میں مہنگائی بڑھی ہے۔ گھرانوں کے لئے مہنگائی کی رفتار توقعات سے زیادہ رہی۔ رواں مالی سال کے اختتام تک اوسط مہنگائی 7 سے 9 فیصد کی پیش گوئی میں اضافے کے خطرات ہیں۔