فاسٹ بولر حسن علی کو سب سے بڑا اعزاز مل گیا

فاسٹ بولر حسن علی کو سب سے بڑا اعزاز مل گیا
پبلک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے اور تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ حسن علی نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 64 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو ہوم کنڈیشنز کا بھرپور ایڈوانٹج لینا آتا ہے۔ میزبان ٹیم نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آج کا میچ بھی آسان نہیں تھا ہماری ٹیم ایک یونٹ بن کر کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کے ہر نئے میچ میں نیا پلیئر آف دی میچ اور اب خوشدل شاہ اور محمد نواز کی عمدہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جو خامیاں نظر آئیں بنگلہ دیش پہنچتے ہی ان پر کام کیا۔ کوشش کرتا ہوں جو بھی دن ہو اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں کبھی بھی آسان حریف نہیں ہوتی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی تھی۔ حسن علی نے مزید کہا کہ اس کے باوجود مجھے فینز کی بھرپور اسپورٹ ملی میں یہ پلیئر آف دی میچ پاکستان کرکٹ کے فینز کے نام کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔