ویب ڈیسک: امریکا کا ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شکاگو میں ہورہاہے جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے بائیڈن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہلیری کلنٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر جوبائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہاؤس میں واپس لائے اور بتایا کہ حقیقی محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے۔
امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے۔ کلنٹن نے کملا کی بھی کھل کر تعریف کی کہا کہ بائیڈن نے امریکا کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں دیا۔ کملا اس کے لائق ہیں۔