الیکشن کمیشن نے ڈسکہ این اے 75 کے نتائج روک دیئے

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ این اے 75 کے نتائج روک دیئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کر نتائج روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ردوبدل کا شبہ ہے۔ مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔ ڈی آر او تفصیلی رپورٹ بھجوا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ڈی آر او کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اعلامیہ کے متن کے مطابق یہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے۔ این اے 75 کے نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے۔ متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ آر او کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملا۔ چیف سیکرٹری سے رات تین بجے رابطہ ہوا۔

کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری نے گمشدہ افسران اور پولنگ بیگس کو ٹریس کرکے رزلٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ تین بجے کے بعد چیف سیکرٹری نے اپنے اپ کو عدم دستیاب کردیا۔ چھ بجے پرائزیڈنگ افسران بمعہ پولنگ بیگس حاضر ہوئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔