پاسپورٹ کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی پاسپورٹ کونسے نمبر پر؟

پاسپورٹ کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی پاسپورٹ کونسے نمبر پر؟
کیپشن: Passport new ranking
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کرنے والے ادارہ ' ہنلی اینڈ پارٹنرس' نے تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں فرانس نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاسپورٹ انڈیکس میں فرانس کے پاسپورٹ کو دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط تصور کیا گیا ہے۔ بھارت ایک پوائنٹ مزید نیچے گر گیا پاسپورٹ انڈیکس میں اس کو 85واں مقام دیا گیا ہے۔ 2023 میں بھارت نے 84واں مقام حاصل کیا تھا ۔ 
تازہ رینکنگ کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور اور اسپین کے پاس دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ ہے۔ یہاں کے لوگ 194 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد فنلینڈ، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن کا نمبر آتا ہے۔

 یہاں کے لوگ 193 ممالک کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں۔ اس انڈیکس میں مجموعی طور پر 199 ممالک کے پاسپورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان کو 106واں، سری لنکا کو 101واں، بنگلہ دیش کو 102واں اور نیپال کو 103واں مقام حاصل ہے۔ 
افغانستان اس انڈیکس میں سب سے آخری 109ویں مقام پر ہے جہاں کے باشندے پاسپورٹ کے ساتھ محض 28 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔
 شام کو 108واں، عراق کو 107واں، یمن کو 105واں اور فلسطین کو 103واں مقام حاصل ہے۔

Watch Live Public News