حکومتی سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ طے پاگیا

حکومتی سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ طے پاگیا
کیپشن: PPP & PMLN
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی میں شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پا گیا صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گا، وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  آصف علی زرداری صدر مملکت اور شہبازشریف وزیراعظم ہوں گے،قومی اسمبلی کا اسپیکر مسلم لیگ ن، چیئرمین سینٹ پیپلزپارٹی سے ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی،  معاہدے کا اعلان آصف علی زرداری، شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت کا کہناتھا کہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف ملک کے وزیراعظم ہوں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے نمبر پورے ہوچکے ہیں، ہم اب حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، ن لیگ صدراتی الیکشن میں آصف علی زرداری کی حمایت کرے گی، آزاد امید وار اپنی اکثریت دکھائیں دل سے قبول کریں گے۔

قبل ازیں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں جماعتوں میں شہبازشریف کو وزیراعظم اور آصف زرداری کو صدر بنانے پراتفاق ہوسکتا ہے،مرکزاور پنجاب میں ن لیگ اور سندھ و بلوچستان  میں پیپلزپارٹی کی حکومتوں پر ہوسکتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  ن لیگ  یہ مطالبہ کررہی تھی کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے مگر پیپلزپارٹی کا شہباز حکومت میں باقاعدہ شمولیت سے انکار سامنے آیا تھا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-20/news-1708453587-4720.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-20/news-1708453587-4720.mp4

Watch Live Public News