ٹک ٹاک کا پاکستانی صارفین کے لئے اہم اقدام

ٹک ٹاک کا پاکستانی صارفین کے لئے اہم اقدام
ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر رواں سال 2022 کے پہلے 3 ماہ میں پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 25لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزیوں کی وجہ سے حذف کی جانیوالی ویڈیوز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا جودنیا بھر میں حذف کی گئی ویڈیوز کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ پاکستان میں کسی بھی ویڈیو کو اْس کے دیکھے جانے سے قبل ختم کرنے کی شرح 96.5 فیصد ہے اور 24 گھنٹے کے اندر اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصدہے۔ ٹک ٹاک کے ذریعے ایک کروڑ 24لاکھ نوے ہزار تین سو نو پاکستانی ویڈیوزختم کیے جانے کی شرح98.5 فیصد رہی جبکہ رپورٹ کے مطابق روس-یوکرین جنگ کے تناظر میں، ٹک ٹاک میں تحفظ کی ٹیم نے یوکرین جنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور 41,191 ویڈیوز ختم کیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ میں کمیونٹی کے تحفظ اور پلیٹ فارم پرصلہ رحمی کو فروغ دینے کے لیے اْس کے عزم کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ویڈیو کو اس کے دیکھے جانے سے قبل ختم کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصد رہی۔اس کے مطابق پہلے نمبر پر امریکا ہے جہاں ایک کروڑ چالیس لاکھ چوالیس ہزار دو سو چوبیس ویڈیوز حذف کیں گئیں ہیں جو کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوزمیں سے 10 کروڑ 23 لاکھ پانچ ہزار پانچ سو سولہ ویڈیوز ختم ہوئیں جن کی کل تعداد کے تقریباً 1.0فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ ویڈیوزکو مضبوط کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک پر مواد اپ لوڈ کئے جانے سے متعلق راہنما خطوط اور پالیسیوں کے بارے میں معلومات اردو سمیت دیگر زبانوں میں موجود ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔