بھارتی شخص نے10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی گاڑی خرید لی

بھارتی شخص نے10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی گاڑی خرید لی
ہندوستان سے تعلق رکھنے والے شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی گاڑی خرید لی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شخص ویتریول کے چرچے ہیں جس نے ایک ماہ میں 10 روپے کے ڈھیروں سکے جمع کر کے 6 لاکھ روپے کی گاڑی خرید لی۔ رپورٹس کے مطابق ویتریول جب گاڑیوں کے ایک معروف ڈیلر کے پاس شوروم گیا اور انہیں اپنے آنے کی وجہ بتائی تو ڈیلر سمیت اس کے ملازمین کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ کوئی شخص 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کس طرح جمع کرسکتا ہے؟ بھارتی شہری نے بتایا کہ اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں جہاں اکثر وبیشتر گاہک 10 روپے کے سکے لینے سے انکار کردیتے ہیں جس وجہ سے اس کی والدہ انہیں گھر لے آتی ہیں اور گھر پر ان سکوں کا ڈھیر جمع ہوجاتا ہے۔ ویتریول کے مطابق جب اس نے گھر کے بچوں کو ان سکوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اسے بہت دکھ ہوا، پھر اس نے 10 روپے کے سکوں سے مہنگی کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ویتریول کو گاڑی خریدنے کے لیے 6 لاکھ روپے کے 10 روپے کے سکے جمع کرنے میں تقریباً ایک ماہ لگ گیا ۔ تاہم شوروم کا مالک نےپہلے تو ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا لیکن اس شخص کے جذبات کو دیکھتے ہوئے وہ اس ڈیل کے لیے راضی ہو گیا اس طرح گاڑی کی چابیاں ویتریول کو تھما دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔