پی ٹی آئی کے وزیر کی جعلی ڈگری، عدالت کا بڑا حکم جاری

پی ٹی آئی کے وزیر کی جعلی ڈگری، عدالت کا بڑا حکم جاری
لاہور (پبلک نیوز) پی ٹی آئی کے وزیر کی جعلی ڈگری، عدالت کی جانب سے بڑا حکم جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نو منتخب وزیر یوتھ افیئرز بلال اصغر وڑائچ کی جعلی ڈگری کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا۔ عدالت نے جامعہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے 15جون تک جواب طلب کر لیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلال اصغر وڑائچ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ گوجرہ پی پی 118 سے بلال اصغر وڑائچ ایم پی اے کی کی نشست پر منتخب ہوئے۔ صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ نے گریجویشن کی جعلی ڈگری پر انتخابات میں حصہ لیا۔درخواستگزار کی جانب سے کہا گیا کہ جعلی ڈگری کی بناپر الیکشن میں حصہ لینے سے وہ صادق، امین نہیں رہے۔ جامعہ پنجاب سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ڈگری جعلی قرار دے چکی ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آئین کے آرٹیکل 62,63 کے اہل ہونا ضروری ہے۔استدعا کی گئی کہ صوبائی وزیر بلال اصغر وڑایچ نے جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا، انتخاب کالعدم قرار دیاجائے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو پی پی 118 میں ضمنی انتخابات کروانے کاحکم دے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔