(ویب ڈیسک ) لاہور جلسے کی تیاری ، پی ٹی آئی کے وزیر مینا خان کی پش اپس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر ہائیر ایجوکیشن کے ہمراہ آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ کےکارکنان بھی موجود ہیں۔
وزیر ہائیرایجوکیشن اور کارکنوں نے وزیراعلی ہاؤس کےصحن میں پش اپس لگائے۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن کےپی مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات جلسے سےمتعلق سی ایم ہاؤس میں اجلاس ہوا، اجلاس ختم ہونےکے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پش اپس لگائے، مریم نواز، عطاء تارڑ کو بتانا چاہتےہیں کہ راستہ روکا گیا تو ہرقسم کےحالات کیلئےتیارہیں۔
میناخان نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے پاس اسلحہ نہ رکھیں، رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرینز اور دیگر مشینری ساتھ رکھی جائےگی۔