عدلیہ،جمہوریت،ووٹ،آزادی کو بچانے کیلئےعوام باہرنکلے:علیمہ خان

عدلیہ،جمہوریت،ووٹ،آزادی کو بچانے کیلئےعوام باہرنکلے:علیمہ خان
کیپشن: عدلیہ،جمہوریت،ووٹ،آزادی کو بچانے کیلئےعوام باہرنکلے:علیمہ خان

ویب ڈیسک: عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ  گذشتہ اتوار کو ایک بڑی واردات ہونے والی تھی،یہ نہ بھولیں یہ دوبارہ کریں گے،کل آپ نے عدلیہ،جمہوریت، ووٹ،آزادی کو بچانے کے لئے نکلنا ہے،،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ احتجاج آپکا آئینی حق ہے باہر نکل کر اپنا حق استعمال کرنا ہے، عدلیہ آپکے ووٹ کی وجہ سے مشکل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو سب کچھ ہو رہا ہے،پاکستانیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے،اس لیے ہو رہا ہے کہ 8فروری کو آپ نے ملک کی ذمہ داری کا فیصلہ اٹھایا،آپ نے فیصلہ کیا کہ جو لوگ پیسہ لوٹ کر باہر لے جا رہے ہیں اور آپکو اتارنا پڑتا ہے،پھر یہ فیصلہ ہوا کہ آپکو یہ فیصلہ نہیں کرنے دینا،آپکا سارا ووٹ چوری کرکے چوروں کو پکڑا دیا،انکو اسمبلی میں بٹھا دیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ اب چوروں کو بچانے کے لئے سارا کچھ ہو رہا ہے، الیکشن کمشنر نے سب سے زیادہ ظلم کیا،اسکی ذمہ داری تھی کہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہونا چاہیئے،پھر قاضی فائز عیسی کی بھی ضرورت ہے،اب آپ نے اپنا ووٹ بچانا ہے کہ نہیں بچانا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ احتجاج آپکا آئینی حق ہے باہر نکل کر اپنا حق استعمال کرنا ہے، عدلیہ آپکے ووٹ کی وجہ سے مشکل میں ہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ حمود الرحمن رپورٹ میں صاف لکھا ہے،اپنی طاقت کو بچانے کے لئے جنرل یحیی نے سب کیا،مشرف اور ضیاء الحق کے مارشل لاء میں یہ حالات نہیں تھے کیوں کہ لوگ انکے ساتھ کھڑے تھے،اس وقت سارے لوگ ایک طرف کھڑے ہیں،تھوڑے سے لوگ لائن کی طرف دوسری جانب کھڑے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ گذشتہ اتوار کو ایک بڑی واردات ہونے والی تھی،یہ نہ بھولیں یہ دوبارہ کریں گے،کل آپ نے عدلیہ،جمہوریت، ووٹ،آزادی کو بچانے کے لئے نکلنا ہے،ہم احتجاج میں سب کے سامنے ہوں گے،خواتین اور بچے ہوں گے،کل بہت اہم دن ہو گا،لاہور ہمارا شہر ہے،ہم ملک کو بتائیں گے کہ اپنا حق مانگنے کیلئے پرامن احتجاج ایسے مانگتے ہیں۔

Watch Live Public News