ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرعلی ظفرنے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے،آئین کے مطابق چیف جسٹس سئنیر ترین کو چیف جسٹس مقرر کرنا چاہیے، ہم اپنے منصب اور ادارے کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے، آئین مظبوط رہے، عدلیہ کی آزادی برقرار رہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے،آئین کے مطابق چیف جسٹس سئنیر ترین کو چیف جسٹس مقرر کرنا چاہیے،آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کے عہدے کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔
بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہم اپنے منصب اور ادارے کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے،احتجاج کرنا، جلسہ کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،پنجاب حکومت کس قانون کے تحت احتجاج کے حق کو روک رہی ہے،اگر حکومت اجازت نہیں دے گی تو اپنا حق استعمال کریں گے،اگر کوئی جلسے میں غلط بات کرتا ہے تو قانون کے مطابق ایکشن لیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ مفروضے کی بنیاد پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اس وجہ سے اجازت نہیں دے سکتے،تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پر امن رہے ہیں۔