اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جوتے مارنے کی دھمکی دینے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ٗ سات دن کے اندر معذرت کریں ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ انہوں نے اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا۔اسپیکراسد قیصرنےشاہد خاقان عباسی کی جوتا مارنےوالی بات کانوٹس لیتے ہوئے جو خط لکھا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سات دن کے اپنے معذرت کریں اوراپنی پوزیشن واضح کریں ٗ مقررہ وقت میں جواب نہ دینےپرتصورہوگاشاہدخاقان عباسی کودفاع میں کچھ نہیں کہنا،۔خط میں کہا گیا ہے کہ شاہدخاقان کےطرزعمل سےاسمبلی کارروائی آسانی سےچلانےمیں رکاوٹ ہوئی،انہوں نےاپنےطرزعمل سےقومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیداکیا، شاہد خاقان عباسی نےاسپیکر کےمنصب کاتمسخر اڑایاہے،انہوں نےایوان میں صدرمجلس نشین کی ہدایات کومسلسل نظراندازکیا۔