پانی میں گرنے والے آئی فون کوکیسے بچایاجاسکتا ہے؟

پانی میں گرنے والے آئی فون کوکیسے بچایاجاسکتا ہے؟
کیپشن: پانی میں گرنے والے آئی فون کوکیسے بچایاجاسکتا ہے؟

ویب ڈیسک: اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین اکثر اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ کہیں ان کا فون پانی میں گر جائے اور خراب نہ ہو جائے، تاہم اب آئی فون کے لیے ایپل سپورٹ کی جانب سے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی موبائل فون کمپنی آئی فون کی جانب سے اپنے صارفین کو واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ پانی میں بھیگ جانے والے فون کو صارف چاولوں کے درمیان نہ رکھیں۔

عام طور پر جب کبھی موبائل فون پانی میں گر جاتا ہے، تو اسے سکھانے کے لیے ایک لوکل طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے، جس کے تحت موبائل فون کو چاولوں کے درمیان رکھ دیا جاتا ہے، کئی گھنٹوں تک رہنے کے بعد چاولوں کے درمیان رہنے والے فون میں سے پانی سوکھ جاتا ہے۔

تاہم اب ایپل سپورٹ کی جانب سے دستاویزات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق اگر صارف کا موبائل فون پانی میں بھیگ چکا ہے، تو اسے چاولوں میں ڈالنے کے بجائے فون سیدھا تھام لیں، اس طرح تھامیں کہ اس کا کنیکٹر نیچے کی طرف ہو۔اس کے بعد فون میں موجود اضافی پانی نکل جائے گا، جس کے بعد آپ اپنا فون کسی خشک مقام رکھ دیں اور 30 منٹ بعد موبائل فون کو چارج کر سکتے ہیں۔

 جب کبھی آئی فون موبائل میں پانی داخل ہوتا ہے تو بطور الرٹ ’واٹر ڈٹیکشن‘ اسکرین پر نمودار ہو جاتا ہے، جبکہ تنبیہہ بھی کی کہ گیلے موبائل فون کو چارج نہیں کرنا چاہیے۔

Watch Live Public News