پی ٹی آئی کے 15نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

پی ٹی آئی کے 15نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے 15 نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایک آزاد رکن اسمبلی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے 16 نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا، جن میں 15 ارکان پی ٹی آئی اور ایک آزاد رکن اسمبلی شامل ہے۔ حلف اٹھانے والوں میں فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی علی افضل ساہی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن زین قریشی ، حسن ملک ،عرفان اللہ نیازی، میاں محمد اعظم نے بھی حلف اٹھا لیا ، مہر محمد نواز بھروانہ، خرم شہزاد ورک ،میاں اکرم عثمان نے بھی حلف اٹھا لیا۔ اس کے علاوہ شبیر احمد گجر ،ملک ظہیر عباس کھوکھر، محمد غلام سرور، عامر اقبال شاہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں ۔محمد معظم ،قیصر عباس خان،سردار سیف الدین کھوسہ نے بھی حلف اٹھا لیا۔ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے آزاد رکن اسمبلی پیر رفیع الدین نے بھی حلف اٹھا لیا ہے۔ اس موقع پر مہمان گیلری میں شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کی اہلیہ بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15، ن لیگ نے 4 اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔