ماہانہ  کتنے یونٹ استعمال کرنے پر کتنا فکسڈ چارج  لگے گا؟ اہم تجویز دیدی گئی

ماہانہ  کتنے یونٹ استعمال کرنے پر کتنا فکسڈ چارج  لگے گا؟ اہم تجویز دیدی گئی

(ویب ڈیسک) نیشنل  الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  ( نیپرا)  نے یکم جولائی سے گھریلو بجلی صارفین  کیلئے  ہزار روپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق   نیپرا نے اپنی  تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دیں  اور حتمی فیصلہ وفاقی حکو مت ہی کرے گی ۔ مجوزہ فکسڈ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں اور نیپرا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا چکی ہے۔

ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین  پر 200روپے جبکہ  ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400روپے فکسڈ چارجز لگیں گے۔

ماہانہ 501سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین  پر 600 روپے، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر 800 روپے  جبکہ  ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔

واضح رہے کہ تمام فکسڈ چارجز بجلی کے بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں اور اس کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہوگا۔

یاد رہے کہ   گھریلو صارفین کے ٹیرف میں پہلے فکسڈ چارجز شامل نہیں تھے۔

Watch Live Public News