اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد نیک خواہشات اور دعائوں پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ٗ عمران خان کا کہنا ہے کہ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے میری اور خاتون اول کی کوروناءسے جلد شفایابی کیلئے دست دعا بلند کرنے اور ہمارے لئے نیک خواہشات کا تحفہ بجھوانے والوں کا میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1373666341752832001یاد رہے کہ کورونا کی ویکسین لگوانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے عالمی وبا کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز خاتون اول کے بھی کورونا کا شکار ہونے کے بارے میں معلوم ہوا جس کے بعد پاکستان اور دنیا بھر سے وزیر اعظم کے چاہنے والوں نے ان کیلئے نیک تمنائوں اور دعائوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔وزیر اعظم کے انسٹا گرام اکائونٹ پر ان کی ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی جو ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کی تھی جبکہ حکومتی ترجمانوں کی طرف سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا کا شکار ہونے کے باوجود اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔