(ویب ڈیسک ) میٹا کی جانب سے تحریر کو ویڈیو میں بدل دینے والا نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل متعارف کرادیا گیا ہے۔
مووی جن (gen) نامی اے آئی ماڈل محض تحریر سے ویڈیو بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلے سے موجود فوٹیج یا ساکت تصویر کو بھی ایڈٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مووی جن کی تیار کردہ ویڈیوز میں آڈیوز بھی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتی ہے جو ویڈیو میں دکھائے جانے ماحول سے مطابق رکھتی ہیں۔
اس حوالے سے میٹا کا کہنا ہے کہ یہ اس اے آئی ماڈل کی خاصیت ہے کہ وہ نئی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ تصاویر اور پہلے سے موجود ویڈیو سے بھی مختلف ویڈیوز تیار کرسکتا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اس اے آئی ماڈل کو لائسنس مواد اور عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا سیٹس کے امتزاج سے تربیت دی گئی ہے۔
میٹا کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے بتایا کہ ہم اس اے آئی ماڈل کو جلد عام افراد کے لیے جاری نہیں کریں گے کیونکہ ابھی اس سے ویڈیوز تیار کرنے میں کافی وقت لگتا ہے جبکہ یہ کافی مہنگا بھی ہے۔