ذہنی دباؤ یا کچھ اور۔۔ بھارت میں ایک ہی دن 2 فوجیوں نے خودکشی کرلی

ذہنی دباؤ یا کچھ اور۔۔ بھارت میں ایک ہی دن 2 فوجیوں نے خودکشی کرلی
کیپشن: ذہنی دباؤ یا کچھ اور۔۔ بھارت میں ایک ہی دن 2 فوجیوں نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: ایک ہی دن میں بھارت کی 2 مختلف ریاستوں میں نیم فوجی دستوں کے 2 اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پیش آیا جہاں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جادھو اتول ہری نامی ہیڈ کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی۔

گولی چلنے کی آواز سن کر ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو جادھو ہری کو خون میں لت پایا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

دوسری جانب ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں ایک اور واقعے میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک کانسٹیبل نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 24 سالہ آکاش کمار کے نام سے ہوئی۔

آسام اور جھاڑ کھنڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دونوں اہلکاروں نے خودکشی سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی۔

یاد رہے کہ بھارت میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔

Watch Live Public News