ہنستے ہوئے مگرمچھ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ہنستے ہوئے مگرمچھ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں ہزاروں کی تعداد میں ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، ان میں مگرمچھ کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے۔ البینو ایلیگیٹرز بہت نایاب مخلوق ہیں۔ یہ مگرمچھ ایسے جاندار ہیں جن کے بارے میں جانا جاتا ہے کہ ان میں البینیزم کے لیے ایک متواتر جین ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی جلد یا آنکھوں کو رنگنے کے لیے میلانین بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ یہ جینیاتی خرابی ان کی جلد کو سفیدی مائل کرتی ہے اور آنکھوں کی رنگت عموماً گلابی ہوتی ہے جس کی وجہ خون کی شریانیں بے رنگ آئیرس میں نظر آتی ہیں۔ تاہم ویڈیو دیکھنے کے بعد واضح ہو جائے گا کہ یہ مگرمچھ دوسرے مگرمچھوں سے بالکل مختلف ہے۔
امریکی یوٹیوبر Jay Brewer، Reptile Zoo Prehistoric Inc کے بانی اور صدر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ ٹوتھ برش سے ایک البینو ایلیگیٹر کی صفائی کر رہے ہیں۔ اگر آپ ویڈیو دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ پیٹھ پر برش رگڑنے سے مگرمچھ پورا منہ کھول کر ہنس رہا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جے بریور نے چڑیا گھر میں کوکونٹ نامی ایک البینو مگرمچھ کو پکڑا ہوا ہے اور اسے پیار سے صاف کر رہا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے مگرمچھ اپنی پیٹھ کے خراش سے لطف اندوز ہو رہا ہو۔ اس ویڈیو کو اب تک متعدد لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔