3 شہروں میں 5595 ارب کی زمین مافیا کے قبضہ میں ہے

3 شہروں میں 5595 ارب کی زمین مافیا کے قبضہ میں ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ای وی ایم پر احتجاج کی طرح جب ہم نے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز کیلئے پاکستان کی کیڈیسٹرل میپنگ کا آغاز کیا تو ہمیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سرکاری اراضی کےسروے کے پہلے مرحلے کے نتائج سے اس مزاحمت کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ سیاسی اشرافیہ لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر جنگلات سمیت بڑے سرکاری رقبے پر قابض تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا کے اس قبضے سے پاکستان کو جنگلات کے مناسب حجم کے حوالے سے درپیش موجودہ کمی میں مزید شدت پیدا ہوئی۔ مزید جو ہوشربا حقائق ہمارےعلم میں آئےان کے مطابق. 1- تین بڑے شہروں کی زمینوں سمیت لینڈ مافیا کے زیر قبضہ سرکاری اراضی کی مجموعی مالیت تقریباً 5595 ارب روپے ہے۔ 2- جنگلات کے زیرِ قبضہ رقبے کی قیمت تقریباً 1869 ارب روپے ہے۔ اس مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے اب ہم ان لینڈ مافیاز اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔