اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکا نے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے گا۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لارجر بنچ کل سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار لارجر بینچ میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے، آئی جی اور ڈی آئی جی پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔