پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں ہیں، شہباز گل اپنے حواس میں ہیں اور نارمل ہیں، بورڈ نے شہباز گل کا مکمل جسمانی معائنہ کرنا چاہا لیکن انھوں نے انکار کردیا، شہباز گل نے صرف سینے کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نیبولائز کرنے سے بہتر ہوئی، شہباز گل کے تمام خون کے نمونے نارمل ہیں، بورڈ نے چھاتی کے ایکسرے ، چند ٹیسٹ کرانا چاہالیکن شہباز گل نے انکارکردیا۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریض کو معمولی نوعیت کی سینے کی تکلیف ہے جس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔