برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کی آگ بھڑکانے والا “صحافی” سافٹ ویئرانجینئر نکلا

برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کی آگ بھڑکانے والا “صحافی” سافٹ ویئرانجینئر نکلا
کیپشن: برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کی آگ بھڑکانے والا “صحافی” سافٹ ویئرانجینئر نکلا

ویب ڈیسک: جس کا کام اسی کو ساجھے۔۔۔   برطانیہ کو فیک نیوز سے فسادات کی آگ میں جھونکنے والا صحافی نہیں سافٹ وئیر انجینئر نکلا۔

سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 31 برس کے سافٹ ویئر انجینئر فرحان آصف کا صحافت کا کوئی پس منظر نہیں اور وہ صرف پیسے کمانے کے لیے چینل 3 ناؤ چلاتے ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق ملزم ماہانہ دو سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان کماتا ہے اور ان کے نزدیک یہ رقم ملازمین رکھنے کے لیے کافی نہیں۔

یاد رہے برطانیہ میں فیک نیوز پر احتجاج اور ہنگاموں کے معاملے پر گرفتار کیے گئے شخص فرحان آصف کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق فرحان آصف کو سائبر دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایف آئی اے نے بدھ کو لاہور کی ضلعی عدالت میں پیش کر کے 14 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔

فرحان آصف کو منگل کے روز لاہور ڈیفنس سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کے تحت درج کیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم سے دو لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم چینل 3 ناؤ کے لیے کام کرتے ہیں اور ان پر برطانیہ میں تین بچیوں کے قاتل کی شناخت کی فیک نیوز دینے کا الزام ہے۔

Watch Live Public News