خیبر پختونخوا میں چار دن کی بارشوں سے 14افراد جاں بحق، رپورٹ

خیبر پختونخوا میں چار دن کی بارشوں سے 14افراد جاں بحق، رپورٹ
پشاور ( پبلک نیوز) پی ڈی ایم اے نے گزشہ چار دنوں کے دوران بارشوں سے ہو نے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اورفلش فلڈ کے نتجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے۔ 21 گھروں کوجزوی جبکہ چار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیاں مزید تیزکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائے۔ شبقدر مٹہ رستم خیل کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کیساتھ قر یبی رابطے میں ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 15 جولائی کوتما م اضلا ع کو مراسلہ کیا تھا جس میں بارشوں کی پیش گوئی اور پیشگی حفاظتی اقداما ت کی ہدایا ت جاری کی تھی۔ صوبے بھر کے دریاؤں کا بہاؤ اس وقت نارمل ہے۔ پی ڈی ایم اے کے اہلکار عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں عوام کو خدمات، رہنمائی اور دیگرسہولیات کے لیے پی ای او سی میں موجود ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام مون سون سیزن میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔