300 افراد تک آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی اجازت

300 افراد تک آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی اجازت

اسلام آباد (پبلک نیوز) سینماز اور مزارات کی پابندی برقرار رہے گی۔ 300 افراد تک آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز کے تحت اجازت ہو گی۔

ای سی او سی اجلاس کے مطابق پبلک پارکس پر مکمل پابندی عائد، جاگنگ ٹریک پر جانے کی اجازت ہوگی۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کی پالیسی برقرار رہے گی۔ ماسک پہننے کے حوالے سے تمام صوبے سخت حکمت عملی اپنانے کے مجاز ہوں گے۔

فیصلوں کا اطلاق 11 اپریل تک نافذ العمل ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔