’آئندہ چند روز میں معاشی ترقی مزید تیز ہو گی‘

’آئندہ چند روز میں معاشی ترقی مزید تیز ہو گی‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیامیں تباہی مچائی۔ یکم جولائی 2020کوکوروناعروج پرتھا۔ اندازہ لگایاتھاکہ ایک سے دوفیصدمعاشی ترقی ہوگی۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کوروناکے دوران حکومتی اقدامات سے معاشی ترقی حوصلہ افزاہے۔ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اجناس کی مناسب قیمت مقررکرنے سے کاشتکاروں کوفائدہ ہوا۔ بڑے درجے کی صنعتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ حماداظہر نے مزید بتایا کہ اُمیدہے جی ڈی پی کی 4فیصدشرح حاصل کرلی جائے گی۔ رواں مالی سال پہلے 9ماہ میں بڑی صنعتوں کی ترقی 9فیصد رہی۔ زرمبادلہ کے ذخائربڑھ کر 23 ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ چکے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 250ملین ڈالرسرپلس ہے۔ معاشی ترقی کی رفتاربڑھنے سے اپوزیشن کومایوس نہیں ہوناچاہیے۔ آئندہ چندروزمیں معاشی ترقی میں مزیدتیزی آئے گی۔ ن لیگ نے مصنوعی طریقے سے معیشت کو سنبھالا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔