ڈالر ،یورو،سعودی ریال اور درہم کی نئی قیمتیں آگئیں

 ڈالر ،یورو،سعودی ریال اور درہم کی نئی قیمتیں آگئیں
کیپشن: dollar,Riyal,Pound
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 54 پیسے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 47 پیسے کا ہو گیا،   یورو کی قیمت 8 پیسے کم ہو کر 302 روپے 7 پیسے ہو گئی
برطانوی پاونڈ 1.13 روپے کے اضافے سے 354 روپے 73 پیسے پر ریکارڈ ہوا، اماراتی درہم کی قدر 1 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 95 پیسے ہے جبکہ  سعودی ریال 1 پیسہ کم ہو کر 74 روپے 14 پیسے پر آگئی۔

گذشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا،  100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی کمی ہوئی،انڈیکس نے 75 ہزار کی بلند ترین سطح کھو دی، 100 انڈیکس 74 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا،انڈیکس کی بلند ترین سطح 75 ہزار 513 پوائنٹس رہی۔

 گذشتہ کاروباری روز انڈیکس 75 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، مارکیٹ میں 58 کروڑ 44 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا تھا اور 131 کے حصص میں تیزی، 233 میں مندی ہوئی۔

Watch Live Public News