افسوسناک واقعہ، 5 سو روپے کے لئے مزدور کو قتل کردیا گیا

افسوسناک واقعہ، 5 سو روپے کے لئے مزدور کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: بھارت کے حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، پانچ سو روپے کی معمولی رقم کے لئے ایک مزدور کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات رونما ہوا، سرینواس نامی مزدور اور سائی کے درمیان 500 روپے کے لئے جھگڑا ہوا جو مزدور کی موت پر ختم ہوا۔

دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے، غصہ میں آکر سائی نے مزدور سرینواس کے سر پر مین ہول کے وزنی ڈھکن سے حملہ کیا جس کے باعث مزدور کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News