ویب ڈیسک: نیو کراچی کے گھر میں فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ،مقتولہ کی شناخت آشفینہ عمران کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کےمطابق لڑکی کو سینے میں گولی قریب سے ماری گئی جو کمر سے پار ہوگئی، پولیس نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کو نامعلوم سمت سے آکر گولی نہیں لگی ، واقعہ گھریلو تنازعات کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ،مزید تحقیقات جاری ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کا کہنا تھا کہ لواحقین نے بیان دیا کہ چھت پر فائر لگا،ابتدائی تفتیش میں لگتا ہے کہ خاتون کو قریب سے گولی لگی،واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے، ایک پستول بھی ملا ہے جس کی جانچ کررہے ہیں۔