(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے کزن کو قتل کر دیا ۔
محمد بن نوشاب کی فائرنگ سے اسکا کزن 23 سالہ زین موقع پر دم توڑ گیا ۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم محمد بن نوشاب نے گھر سے باہر آ کر اپنے سر میں بھی گولی مار لی۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گیارہ بج کر چھ منٹ پر پیش آیا ۔ ملزم محمد بن نوشاب نے زین کو قتل کرنے کے بعد گھر سے باہر دوڑ لگائی، گیٹ سے چند قدم کے فاصلے پر ملزم نے خود کو گولی ماری ۔
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ جائے وقوعہ سے اکٹھے کیے جانے والے شواہد سے جلد حقائق کا تعین ہوگا ۔ خودکشی کے مرتکب ملزم اور مقتول کے موبائل فون کا ریکارڈ لیا گیا ہے ۔ وجوہات جلد سامنے لائی جائیں گی ۔