امریکی  جونیئر اسکواش چیمپئن کا ایئرپورٹ پہنچنے پر شانداراستقبال

امریکی  جونیئر اسکواش چیمپئن کا ایئرپورٹ پہنچنے پر شانداراستقبال

(ویب ڈیسک ) امریکی  جونیئر اسکواش چیمپئن ہرماس علی راجہ  کا ایئرپورٹ پہنچنے پر شانداراستقبال کیا گیا۔

امریکی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہرماس علی راجہ کی شاندار فتح، ہرماس علی راجہ نے بوائز انڈر 11 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ چمپئن شپ 14 سے 17 دسمبر تک امریکہ کے شہر فلے ڈیلفیا میں منعقد ہوئی ۔

پاکستانی اسکواش اسٹار کی وطن واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں اور مداحوں کی بڑی تعداد استقبال میں شریک ہوئی۔

ہرماس علی راجہ کو ایئرپورٹ سے ریلی کی شکل میں پاکستان اسکواش فیڈریشن لایا گیا، ہرماس علی راجہ کی کارکردگی پر صدر اور سینئر نائب صدر اسکواش فیڈریشن  نے مبارکباد دی۔

Watch Live Public News