ویب ڈیسک:سینچورین ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی ہو گئی ہے، 7ویں نمبر سے 8ویں پر چلا گیا۔
پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 7ویں سے 8ویں نمبر پر چلا گیا، پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش سے بھی نیچے چلی گئی، جنوبی افریقا پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے،نیوزی لینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجودہے، بنگلہ دیش 7ویں، پاکستان 8ویں اور ویسٹ انڈیز 9ویں نمبر پر ہے۔