دوسرا ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل ختم ، جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے

دوسرا ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل ختم ، جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے

(ویب ڈیسک ) دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 80 اوورز کھیل کر 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

 

کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ میں اوپنر ریان ریکلٹن 176 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ کپتان ٹیمبا باووما نے 106 رنز کی باری کھیلی۔  ایڈن مارکرم  نے 17 رنز بنائے۔ویان ملڈر  5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔

یاد رہے کہ  جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News