ویب ڈیسک : بھارتی کرکٹ ٹیم پر نحوست کے سائے۔ روہت شرما کے بعد بننے والے قائم مقام کپتان اور اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی اسپتال پہنچ گئے ۔کوہلی پھر کپتان ، استعفا نہیں دوں گا۔ روہت شرما نے ریٹائر نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
بمراہ میچ کے دوسرے دن لنچ کے بعد بولنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ جس کی وجہ سے انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔ بمراہ کی غیر موجودگی میں ویرات کوہلی نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی۔ بمراہ کو اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے اور اب صحت کے اپ ڈیٹ کا انتظار ہے۔ اگر باؤلر فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں واپس نہیں آئے تو بھارتی ٹیم کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
یادرہے سڈنی ٹیسٹ میں بمراہ نے 10 اوورز میں 33 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز 181 رنز پر سمٹ گئی، جس کے نتیجے میں بھارتی ٹیم کو 4 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوئی۔ ہندوستان کے لیے ڈیبیو کرنے والے تیز گیندباز پرسدھ کرشنا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ، محمد سراج نے بھی 3 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کے باؤلر بایو ویبسٹر نے ڈیبیو پر 57 رنز کی نصف سنچری بنائی، ج انھوں نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ 57 رنز کی اہم پارٹنرشپ قائم کی۔ اس اننگ میں ویبسٹر نے 5 چوکے بھی مارے ۔
نتیش کمار ریڈی نے کیپٹن پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی وکٹیں شامل ہیں۔
کہیں نہیں جارہا ، روہت شرما
دوسری طرفروہت شرما نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ فی الحال کرکٹ سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے سڈنی ٹیسٹ سے باہر بیٹھنے کے فیصلے کی وجہ اپنی خراب فارم کو قرار دیا۔ اسٹار اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے خود کیا تاکہ ’اِن فارم‘ کھلاڑی ٹیم میں کھیل سکیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔ میں سخت محنت کر رہا ہوں اور جلد کم بیک کروں گا۔ ابھی رنز نہیں بن رہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آئندہ بھی نہیں بنیں گے۔‘‘