جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا, صائم ایوب ٹیسٹ سے باہر

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا, صائم ایوب ٹیسٹ سے باہر

(ویب ڈیسک )   جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔

  پاکستان ٹیم  کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب دوسرے اور آخری   ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹیم منیجمنٹ   کے مطابق  قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ  آج ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

بیٹرصائم ایوب کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کو بھیج دی گئی ہیں، ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہوگا۔

Watch Live Public News