ویب ڈیسک: بھارتی بحریہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ دو افسران پیراشوٹ آپس میں الجھنے سے سمندر میں جاگرے۔ جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو نے بھارتی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کو اس وقت ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وشاکا پٹنم کے ساحل پر آپریشنل تیاریوں کے مظاہرے کی ریہرسل کے دوران دو افسران پیراشوٹ کے ذریعے فضا سے نیچے آرہے تھے۔
اس دوران ان کے پیراشوٹ آپس میں الجھ گئے اور وہ سمندر میں جاگرے۔ یہ منظر دیکھ کر قریبی کشتی تیزی سے ان کے قریب پہنچی اور ان کی جان بچائی۔