ویب ڈیسک : غیر سنسر شدہ گانے ،ذومعنی ڈائیلاگ ،ایکسپائرڈ لائسنس، قوانین کی خلاف ورزی پرمحفل اور ناز تھیٹر کو سیل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایکسپائر لائیسنس کے باوجود غیر سنسر شدہ گانے پیش کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پنجاب آرٹس کونسل نے محفل تھیٹر کو سیل کر دیا۔
اے سی ہیڈ کوارٹر عدنان وڑائچ نےکارروائی کرتے ہوئے تھیٹرز کو سیل کیا، دونوں تھیٹرز بغیر لائسنس کے غیر سنسر شدہ گانوں کی بھی نمائش کر رہے تھے۔
ضلعی انتظامیہ اور پنجاب آرٹس کونسل کی مشترکہ ٹیم نے مانیٹرنگ پر کارروائی کی۔
